مریم اورنگزیب

شہبازگل کیس میں تشدد نہیں ہوا، اس حوالے سے صرف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کیس میں تشدد نہیں ہوا، اس حوالے سے صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے تین چار دن سے ٹی وی چینلز پر بغیر کسی تحقیقات کے غیر ضروری پروپیگنڈا چل رہا ہے اور پروپیگنڈے میں صرف اور صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ شہباز گل کی فیک ویڈیو چلائی جا رہی ہے، پروپیگنڈا مشینری صرف جھوٹ بولنا جانتی ہے، اسی کو بنیاد بنا کر میڈیا اور سوشل میڈیا پر اسے چلایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل نے اپنے بیپر میں اداروں کے درمیان بغاوت کی کال دی، آئین میں دی گئی یہ ریڈ لائنز ہیں جس کی شہباز گل نے خلاف ورزی کی اور اسی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور تحقیقات شروع ہو گئیں، اس مقدمہ کی وجوہات سے نظر ہٹانے کے لئے عمران خان پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے