شرجیل میمن

عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کے ذہنوں میں زہر ڈالا اور  آج ان کو پہچاننے سے انکاری ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ  عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کے ذہنوں میں زہر ڈالا اور  آج ان کو پہچاننے سے انکاری ہیں۔ عمران خان غیرملکی میڈیا سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور آج بھی جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں، عمران خان کا پاکستان میں الگ اور باہر الگ بیانیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  پارلیمنٹ سب سے مقدس ادارہ ہے جس کی توہین کی جا رہی ہے اور اس کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ثاقب نثار کے بیٹے یا کسی اور کی گفتگو ذاتی نہیں، گفتگو میں سیاسی جماعت کا ٹکٹ بیچنے کی بات ہو رہی ہے، ٹکٹ بیچنے سے متعلق گفتگو کی تحقیقات ہونی چاہیے، ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو بلا کر پوچھیں کیوں پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہے ہو۔ ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی گفتگو پر عدالت میں کہا گیا کہ پرائیوٹ گفتگو ہے، ثاقب نثار کے فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، وہ جب چیف جسٹس تھے تو انہوں نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہاکہ عمران خان نے غیر قانونی کام کیا تو کارروائی ہونی چاہیے جو نہیں ہو رہی، غلط لوگوں کو اسٹے آرڈر دیا وہی لوگ آئین اور قانون کو توڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا کہ انہوں نے غیر قانونی کام کیا، آپ نے عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کو کیا سزا دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ثاقب نثار چیف جسٹس رہے اور ان کے فیصلوں سے عمران خان کو فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے