خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی سیاہ قانون سازی سے اپنے گرد حصار بنارہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان سیاہ قانون سازی سے اپنے گرد حصار بنارہے ہیں جس میں وہ خود گرفتار ہوکر بھاگ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی نے بطور صدر پھر دو آڑڈیننس جاری کیے ہیں ان آڑڈیننس کا مقصد سیاسی مخالفین پر دباو اور میڈیا کو تنقید سے روکنا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ریلوے کو بہتر حالت میں چھوڑا لیکن شیخ رشید نے تباہی مچادی اب یہ دیگر اداروں کا بھی یہی حال کریں گے۔ جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر سعد رفیق کا جواب دینے سے گریز۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اچھے آدمی کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے