خورشید شاہ

آج سب سے زیادہ عوام کی فکر اور درد پیپلز پارٹی کو ہے، سید خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اوپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اشیاء خورد و نوش اور پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، آج سب سے زیادہ عوام کی فکر اور درد پاکستان پیپلز پارٹی کو ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران کہتا تھا کہ ایک ڈالر بڑھے تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب بتاؤ چور کون ہے؟، اتنے جھوٹ بولنے پر وزیراعظم صادق اور امین نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بےنظیر بھٹو نے عوام کو روزگار دیا تھا، آج عوام بھوکی مر رہی ہے، اس حکومت نے جھوٹے وعدے کرکے کمال کردیا۔ جو پارٹی اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نا کرے اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، آپ نے میری آواز کو بند کیا مگر اب دوبارہ یہ آواز اس عوام کی نمائندگی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے