خواجہ سعد رفیق

حکومت نے امریکیوں کو خوش کرنے کے لئے سی پیک پس پشت ڈال دیا، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے امریکیوں کو خوش کرنے کے لئے سی پی (CPEC) کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ یہ لوگ صرف امریکیوں کو خوش کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اقتدار اور طاقتور کنٹرول کیلئے حکمران ٹولے نے پاکستان کیلئے گیم چینجر سی پیک پرکام سست، پیش قدمی صفر کردی۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین پر بھی کڑی تنقید کی،  سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چین کا دورہ وقت اور قومی پیسہ ضائع کرنیکے سوا کچھ نہیں، چینیوں کو چُونا نہیں لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے