خواجہ سعد رفیق

نذیر چوہان کی دو حکومتی اداروں کے ذریعے گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،خواجہ سعد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  و رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی حمایت میں بول پڑے،  خواجہ سعد رفیق نے دو حکومتی اداروں سے نذیر چوہان کی گرفتاری کو سخت انتقامی کاروائی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےمرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی حمایت میں بول پڑے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنےبیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی دو حکومتی اداروں کے ذریعے گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعید رفیق کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ  نذیر چوہان کو عدالت سے رہائی کے فوری بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا آمرانہ جبر ہے، نذیر چوہان کا جرم حکومت پر تنقید اور ناقص کارکردگی پر نکتہ چینی ہے،کتنے منہ بند کرو گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے