مرتضی وہاب

پی پی نے میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کا نام فائنل کرلیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کیلئے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ میئر کراچی کے لیے مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد امیدوار ہوں گے، میئر کیلئے مرتضی وہاب کا نام مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک وفاقی وزیر کی سفارش پر فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈاپ کے لیے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کے لیے جام محمد جوکھیو امیدوارہوں گے جبکہ ملیر کے لیے چیئرمین کا امیدوار جان محمد بلوچ اور نائب چیئرمین کے امیدوار مزمل شاہ ہوں گے۔ ابراہیم حیدری کے لیے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہوں گے۔

سہراب گوٹھ کے لیے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے عمران بروہی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ صفورہ کے لیے کلیم اللہ چیئرمین اور عبد الحق بلوچ نائب چیئرمین، چنیسر گوٹھ کے لیے فرحان غنی چیئرمین اور محمد شہزاد نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

لیاری کے لیے ناصر کلیم بلوچ چیئرمین اور محمد اقبال نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے، اس کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن کے لیے چیئرمین عبدالکریم اور عجب خان کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے