صنعتکار

حماد اظہر کراچی کے ساتھ متعصبانہ رویہ بند کریں، صنعتکاروں کا احتجاج

کراچی (پاک صحافت) گیس بندش کے خلاف صنعتکاروں کی جانب سے  احتجاج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق  اس حوالے آل پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ  حماد اظہر کراچی کے ساتھ متعصبانہ رویہ بند کریں، گیس بندش کے مسائل سے انڈسٹری بند ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی میں تعطل کیخلاف صنعتکاروں اور صنعتی ورکرز کا احتجاج، ایسوسیشن ممبران ورکرز سیاہ پرچم اٹھائے احتجاج کررہے ہیں۔ آل پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سربراہ جاوید بلوانی  کا کہنا ہے کہ  آج ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے تو احتجاج کا آغاز کیا ہے، آئندہ مزید سخت احتجاج جاری رکھیں گے، ہم کافی عرصے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہ جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ  ورکرز کو زیادہ وقت گھر بٹھا کر تنخواہیں نہیں دے سکتے فیکٹریوں کے بند ہونے سے بیروزگاری بڑھے گی۔ دوسری جانب بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 72 دن ہوگئے آج بھی صنعتیں بند ہیں، گیس بحران کے صنعتکار شدید مشکلات میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے