حکومتی اتحاد

حکومت مخالف لانگ مارچ، پی ڈی ایم نے کمر کس لی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت خلاف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے کمر کس لی ہے۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے مالی وسائل اور انتظامات کے حوالے سے لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے ہیں۔ دوسری جانب سے لانگ مارچ کے اخراجات کا تخمینہ لگانے کے لئے رہناؤں کی جانب سے مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے سے ن لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اہم غیر رسمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم مارچ کے مالی و انتظامی امور طے کرنے کے لیے اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔

واضح رہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے کتنا فنڈ لینا ہے اس حوالے سے آئندہ ہفتے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس متوقع ہے۔اجلاس میں لانگ مارچ کے شرکاء کے قیام و طعام اور دیگر امور کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فنڈ پنجاب اور سندھ سے اکٹھا کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام ونگز کو فنڈ اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے