سحر حیات

ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات کے فالوورز کی تعداد 8 ملین ہوگئی

لاہور (پاک صحافت) ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یونی 80 لاکھ ہوگئی۔  خیال رہے کہ ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کی بعد سحر حیات بھی پاکستان کی اُن ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئیں جنہیں اس ایپ پر لاکھوں صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سحر حیات کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں  نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آئے ہیں۔ اس کے برعکس سحر حیات نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 32 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے خاص دوست شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سحر حیات کی تمام ویڈیوز پر لائکس کی تعداد 236 اعشاریہ 6 ملین ہے یعنی اُن کے لائکس کروڑوں میں ہیں۔ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 15 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، جبکہ ان کی چھوٹی بہن علیشبا انجم چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے