حسن مرتضی

الیکشن کمیشن فی الفور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناکر فتنے کا خاتمہ کرے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فی الفور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر فتنے کا خاتمہ کرے، عوام مزید انتشار اور فتنے کی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے خیراتی پیسے سے سیاسی جوا کھیلا، ٹی ٹونٹی میچز پر جوا کھیل کر تحریک انصاف کو فنڈنگ کی گئی۔ برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچز سے حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار حاصل کرکے عمران نیازی نے ملکی معیشت پر بھی جوا کھیل دیا، فارن فنڈنگ حاصل کرکے پاکستان کے اداروں پر دشنام طرازی کی گئی، آج بھی تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو تحریک ابراج کی جانب سے فنڈنگ کی تصدیق خود عمران نیازی نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے