مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا حکومت کو یوٹرن کے بجائے مستقل مزاجی کا مشورہ

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسلسل یوٹرن لینے کے بجائے مستقل مزاجی اپنانے کی کوشش کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جھوٹ بولنے میں بھی مسلسل جھوٹ سے کام لے رہی ہے۔ اگر جھوٹ بولنا ہے تو مستقل مزاجی کے ساتھ بولے۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ پہلے تحریک انصاف  نے مسلم لیگ ن پر ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا الزام لگایا۔ جس کے بعد میں پی ٹی آئی حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی، مہنگی بجلی پیدا کی اور سرکلر ڈیبٹ میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ سسٹم میں صلاحیت کی کمی ہے، جھوٹ ہی بولنا ہے تو مستقل مزاجی سے بولو۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے