اویس لغاری

حکومت قائم دائم رہے گی عوام کی خدمت کرے گی، اویس لغاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکریٹری جنرل اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت قائم دائم رہے گی عوام کی خدمت کرے گی۔ اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئینی بحران کے خاتمے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپیل کرتے صوبے کے عوام پر رحم کھائیں۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکریٹری اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، اس وقت ملک کا آئینی استحکام کا مسئلہ ہے معاشی استحکام بھی اس سے جڑا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے صوبہ کا بیڑا غرق کیا۔

واضح رہے کہ اویس لغاری نے مزید کہا کہ اس صوبے میں گورنر ہی نہیں ہے، دانتوں والا ملک کے آئین کی طرف توجہ ہی نہیں دے رہا۔ اویس لغاری نے کہاکہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہی ہوں گے صوبے کی بہتری اور ویلفئیر کے لئے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی ایڈمنسٹریشن ہی موجود نہیں ہے، حکومت اسٹرونگ اسٹیپس پر کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے