مریم اورنگزیب

امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح انا کی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وذیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح انا کی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں۔ اانہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل ہوتی تو آپ جیسے ادھارے ترجمان ہوتے؟ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن سے جان چھڑائی جائے، ہم نے چھڑا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کو آئین کی بات عقل میں آجاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے۔ عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی توعوام دشمن شرائط پر آنکھیں بند کرکے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے، عمران صاحب کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ، روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہ عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟ توشہ خانہ کی قومی امانت میں خیانت کرتے؟ اپنے چار سال کے 20 ہزار ارب کے تاریخی قرض کی طرح جھوٹ بول کر اپنے گناہوں کا روز بوجھ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں، جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہے، عمران صاحب حقیقت کا ادراک کریں، عوام فیصلہ کرچکے ہیں، اس کے سامنے سرجھکائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے