مریم نواز

پرویز ملک مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کے باوفا ساتھی تھے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کے باوفا اور دیرینہ ساتھی تھے۔ ان کی وفات کا سن کر دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لیگی رہنما پرویز ملک کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللّٰہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے