منظور وسان

عمران خان کی حکومت نے سندھ صوبے کو نظر انداز کردیا تھا، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے سندھ صوبے کو نظر انداز کردیا تھا جس کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت اور زراعت کو کافی نقصان پہنچا۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ کو کم پانی ملنے کی وجہ سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان سے فرانس کے کؤنسل جنرل کرسچین ٹیسٹوٹ کی وسان ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں زرعی سیکٹر اور دیگر اشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسی سیفر نے منظور وسان سے مکالمہ کیا کہ انڈس ویلی میں پانی ہی نہیں ہے ریت ریت ہی نظر آرہا تھا، گزشتہ روز میں نے اخبارات میں فوٹو دیکھے۔

واضح رہے کہ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ارسا آبی معاہدے کے تحت پانی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے صوبے میں پانی کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیوب ویل لگا رہے ہیں مگر زیرِ زمین کھارا پانی نکل رہا ہے جس سے فصل نہیں ہوسکتی،  دیارئی پانی ضروری ہے، سندھ کو کم پانی ملنے کی وجہ سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے