ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کی جانب سے شان شاہد کو پاکستانی فلموں پر تنقید کا جواب

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکار ہمایوں سعید نے شان شاہد کو پاکستانی فلموں پر تنقید کا جواب دے دیا۔ دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید نے شان شاہد کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا۔ خیال رہے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کسی اداکار یا فلم کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جاؤں گی، اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔

واضح رہے کہ شان شاہد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے۔ یاد رہے کہ رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ رواں برس ریلیز ہوئی تھی۔ اس سے قبل ایسے ہی ملتے جلتے نام پر مشتمل ہمایوں سعید کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے