عطا تارڑ

عمران خان نے 45 کروڑ کا جیولری سیٹ 5 لاکھ میں خریدا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 45 کروڑ کا جیولری سیٹ توشہ خانہ سے صرف 5 لاکھ میں خریدا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئیں اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تحفے میں ملے تین جیولری سیٹ کی مالیت تقریباً پانچ ارب روپے، ڈائمنڈ سے بھری رولیکس کی گھڑی کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بیوی قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرگئے، انہیں شرم آنی چاہیے، یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اب بھی وقت ہے یہ تحفے توشہ خانے میں جمع کرادیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے