اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلئے قوانین کو مزید سخت بنائیں گے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والا بڑا گروہ گرفتار کیا گیا ہے، غیرقانونی پیوندکاری روکنے کیلئے قوانین کو مزید سخت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  ماضی میں 5 مرتبہ گرفتار ہونے والا ملزم ڈاکٹر فواد اب تک 328 مریضوں کے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرچکا ہے، ملزم کی رہائی کیلئے پولیس پر دباؤ ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم نجی رہائش گاہوں میں عارضی آپریشن تھیٹر بناتا اور بیرون ملک سے آئے مریضوں سے ایک کروڑ روپے تک فیس وصول کرتا تھا، کوشش کریں گے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام ملزم کیفر کردار تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن اور انسانی اعضا کی پیوندکاری کے حوالے سے بنائی جانے والی اتھارٹی بھی فعال کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، ایسے خطرناک جرائم میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے قوانین میں تبدیلی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے