بلاول بھٹو

حکومت سازی میں تعطل جمہوریت اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت سازی میں تعطل نظر آرہا ہے، جو جمہوریت اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس آئی ہے۔ اب ن لیگ کو پیپلز پارٹی نے اپنی شرائط پر ووٹ دینے ہیں نہ کہ ن لیگ کی شرائط پر۔ پی ٹی آئی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے لیے آئی ہی نہیں جبکہ دوسری طرف ن لیگ ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ان کے ساتھ مل کر بات کرتے ہیں لیکن اگر میں نے مسلم لیگ کو ووٹ دینا ہے تو میں اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دوں گا، میں ن لیگ کی شرائط پر انہیں ووٹ کیسے دوں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات میں جو تاخیر ہوئی ہے وہ مذاکراتی کمیٹی کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ نقصان مجھے تو نہیں ہو رہا، یہ نقصان پاکستان اور پاکستان کی جمہوریت کا ہو رہا ہے۔ یہ عمل جتنا جلدی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہوگا لیکن یہ جلدی دوسرے (ن لیگ) کو ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے اور وہ تبدیل نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور کو اپنا موقف تبدیل کرنا ہے تو پیشرفت ہوسکتی ہے، اگر موقف تبدیل نہ ہوا تو جمود آجائے گا جو پاکستان کی جمہوریت اور استحکام کے لیے سود مند نہیں ہوگا۔ سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو پارلیمانی نظام بچانے کیلئے مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ الیکشن میں عوام کسی ایک کو اختیار نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے