خواجہ آصف

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے عزائم ملک دشمن قوتوں کے ہی ہو سکتے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے عزائم ملک دشمن قوتوں کے ہی ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2022 میں بھی عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعدآئی ایم ایف کو خط لکھے گئے اور اب پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور آئی ایم ایف کو خط لکھے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی خواہش اور عزائم پاکستان دشمن قوتوں کے ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی نام نہاد سیاسی گروہ کے نہیں، سیاسی مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب بھی سیاسی مخالفین شکست سے دو چار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا ہے، پیر کو وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے اور مریم صفدر وزارت اعلی کا حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے