مسلم لیگ ن

پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 180 قصور سے احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے جاتی امراٗ میں مریم نواز سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دونوں ایم پی ایز کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ترقی، تعمیر اور عوام کی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے