خواجہ سعد رفیق

حکومت بری طرح ناکام ہو چکی، عمران خان کا جانا طے ہوچکا ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اب عمران خان کا گھر جانا طے ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جانا طے ہوچکا ہے، دیکھیں پہلے عمران خان جاتے ہیں یا عثمان بزدار، چند دن میں فیصلہ ہوجائے گا کہ پہلا دھاوا کہاں بولنا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، پی ڈی ایم کا جو بھی فیصلہ ہوگا مسلم لیگ ن اسے قبول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر اس طرح سے نہیں لڑ رہے جیسے ہمیں لڑنا چاہئے تھا۔ میرا پوائنٹ تھا کہ ہمیں سیاسی طور پر فرنٹ فٹ پر لڑنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے