وزیر تعلیم سندھ

سندھی کلچر ڈے، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا اہم پیغام

 کراچی (پاک صحافت) سندھی کلچر ڈے کے موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے تمام ٹی وی چینلز اور دیگر دوستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  آج تمام ٹی وی چینلز اور دوستوں کو ثقافت کا دن منانے کے لیے مکمل سہولت فراہم کی ہے، آج کے دن آپس کے اختلافات اور گروپ بندی کسی صورت مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے یوم ثقافت کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کچھ گروپس ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے دین محمد وفائی روڈ بلاک رکھنا چاہتے ہیں، تمام چینلز کو آپس کے اختلافات بھلا کر سندھ کی ثقافت سے محبت کے اظہار کے پروگرام جاری رکھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان  جیسے لوگوں کا وتیرہ ہے کہ جہاں دھواں نکلتا ہے وہاں پیٹرول چھڑکتے ہیں، ثقافت والے دن بھی ثقافت پر سیاست کرنا افسوس کی بات ہے۔چند گروپس کے آپس کے اختلافات میں سندھ حکومت کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے، امید ہے کہ آج کے دن کوئی غیر مناسب بات نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے