خواجہ سرا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت کی افتتاحی تقریب آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر شازیہ مری اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی شرکت کی۔ شازیہ مری نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام میں شمولیت کے لیے خواجہ سرا شناختی کارڈ بنوائیں، یہ اس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہے جو بہت مشکلات کا شکار ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ میں باقاعدہ خواجہ سراؤں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔ ملک بھر میں خواجہ سرا معاشی اور معاشرتی مشکلات کا شکار ہیں، مشکلات کے باوجود اس کمیونٹی نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز ہوا، بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی میں غریبوں کی مدد کا سوچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے