کورونا

کورونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ، چوبیس گھنٹوں میں پچاس افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں اس مہلک وائرس سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پچاس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار 253 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 29 ہزار 601 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت ایک ہزار 731 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر دو کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 42 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 ہزار 749 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے