ٹوئٹر

ٹوئٹر کیجانب سے فرضی اکاونٹس بند کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فرضی اکاونٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو خبردار کیے بغیر معطل کردیا جائے گا جن کے پروفائل میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پیروڈی اکاؤنٹس ہیں۔ اگر پروفائل میں موجود پیروڈی اکاؤنٹس کی عبارت ظاہر نہ کی گئی تو اُن کی کمپنی اس فرضی اکاؤنٹس کو بند کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹوئٹر انتطامیہ ایسا کرنے والوں کو وارننگ دیتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ نئے مالک کا کہنا ہے کہ اب اکاؤنٹ کی معطلی فوری طور پر ہوگی اور صارف کو کوئی وارننگ بھی نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے