کامران ٹیسوری

وہ وقت دور نہیں جب کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتب میلہ لوگوں کے درمیان باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے، اگر یہ پلیٹ فارم نہ ہوتا تو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع بھی نہیں ملتا۔ نمائش میں لوگوں کا بڑا جو ش و خروش دیکھ رہا ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کتاب سے محبت انقلابی تبدیلی لاتی ہے۔ اگر اسی جوش و جذبہ سے کتب میلہ لگا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا، ہر فرد کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہرفرد اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائے تاکہ نسلوں کی تربیت اچھی ہو، اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے