ترجمان شہباز شریف

شہباز شریف کے ترجمان نے شبلی فراز کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز  شریف کے ترجمان وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کے بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ شبلی فراز نے اپنے بیان میں شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف ڈیڑھ کروڑ کی گھڑی پہن کر مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے ترجمان نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے والد کی دی ہوئی گھڑی ہاتھ میں پہن رکھی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر شبلی فراز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں آپ کو ایسی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی۔

واض رہے کہ شہباز شریف کے ترجمان کے مطابق جس گھڑ ی کی بات شبلی فراز نے کی ہے وہ مرحوم میاں شریف نے 70 کی دہائی میں جرمنی کے دورے کے موقع پر خریدی تھی اور شہباز شریف کو دی تھی،عقیدت ،لگاﺅ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50سال سے وہ گھڑی پہن رکھی ہے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اس وقت گھڑ ی کی مالیت 2 ہزار روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے