سینئر اداکارہ رجیتا کوچھر دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہونے کے سبب چل بسیں

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی ٹی وی چینل کا مشہور ترین ڈرامہ ’کہانی گھر گھر کی‘ کی سینئر اداکارہ رجیتا کوچھر دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہونے کے سبب انتقال کرگئیں۔ انتقال کے وقت اداکارہ کی عمر 70 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف 70 سالہ اداکارہ رجیتا کا انتقال 23 دسمبر کو ممبئی میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ طبیعت خرابی کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی بھانجی نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

واضح رہے کہ رجیتا کوچھر کا شوگر لیول شوٹ کر گیا تھا جس کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑا، اس کے علاوہ ان کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کچھ دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اداکارہ کی موت واقع ہوگئی۔ رجیتا کوچھر نے ناصرف ڈرامہ کہانی گھر گھر کی میں کام کیا بلکہ انہیں اسٹار پلس کے ہی ڈرامے ‘حاتم’ سے بھی خوب پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے