چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کا بروقت تعاون مثالی رہا اور امید ہے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے لیے تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے  مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماأں نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹر پلیتھا نے چیئرمین سینیٹ کو ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کورونا وائرس (کوویڈ 19) ویکسین تک رسائی کے لیے بہترین تعاون فراہم کرنے پر ڈاکٹر پلیتھا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو انسداد پولیو کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اور بتایا کہ پاکستانی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں عالمی ادارہ صحت نے ہمیشہ مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے