لیاقت بلوچ

حکومتی نااہلی کی وجہ سے قوم پر آئی ایم ایف مسلط ہے، لیاقت بلوچ

پشاور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے قوم پر آئی ایم ایف مسلط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے قرضے کے لئے اپنا سب کچھ مغرب کی دہلیز پر گروی رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  ملک کی معیشت تباہ اور آئی ایم ایف قوم پر مسلط ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کیا سود و قرضوں رشوت و کرپشن کی لعنت ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے جو ممکن نہیں۔ سیاسی جماعتیں قوم کو تقسیم کرکے اقتدار کے منصب پر پہنچتے ہیں پھر نہ نعرے نہ بیانیہ نہ ہی عوامی مسائل یاد رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیاقت بلوچ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ترکی کل یورپ کا مرد بیمار تھا ،سکیولر ازم کی آماجگاہ تھا لیکن طیب اردگان نے امریکہ و آئی ایم ایف کے بجائے عوام پر اعتماد کیا اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔ بحرانوں سے نکالنے کےلئے خود انحصاری امانت و دیانت کے ذریعے اپنے وسائل پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے