شہباز شریف

حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں۔ جو کیس نیب نے بنایا تھا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال ہو گیا ہے ایف آئی نے دو بار تفتیش کی۔ ایف آئی اے نے میرے بیٹے سے بھی جیل میں تفتیش کی۔ ایف آئی اے اب ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنا کر پیش کرے گا۔ ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے وہ انصاف کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے