ادکارہ مشی خان

اداکارہ مشی خان ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مشی خان ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑیں۔ مشی خان کا کہنا ہے کہ باہر کے ممالک میں ملازمائیں بھی گاڑی میں آتی ہیں اور برتن دھوکر جاتی ہیں۔ جب کہ یہاں جو مینجر ہے اس بیچارے کو جو تنخواہ ملتی ہے اس میں وہ مہینہ کیسے پورا کرتا ہے یہ اسی سے پوچھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا بیان میں اداکارہ مشی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو موجودہ حکومت ہے وہ اپنی ناہلی کس طرح ثابت کررہی ہوتی ہے یہ کہہ کر کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں باہر کے ملکوں امریکا، افریقا، انگلینڈ، روس میں بڑھ گئی ہیں۔ تو آپ زرا  وہاں کا لائف اسٹائل بھی دیکھ لیں۔ اداکارہ نے حکومتی نمائندوں پر غصہ کرتے ہوئے کہا روز خواتین و حضرات ٹی وی پر آکر ہم سب کو ماموں بناکر آئیں بائیں شائیں کرکے نکل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس خام خیالی میں رہتے ہیں اور باہر کے ممالک کے لائف اسٹائل کا موازنہ اپنے ملک کے لائف اسٹائل سے کرتے ہیں۔ یہاں پر روٹی، پانی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ لہذا مہربانی کرکے آپ لوگ موازنہ نہ کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے