اوپو ایف 19 پرو

اوپو کا ایف 19 سیریز کا تیسرا اسمارٹ فون متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپو نے ایف 19 سیریز کا تیسرا اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اوپو نے مارچ میں ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو پلس متعارف کرائے تھے تاہم کمپنی کی جانب سے اب اس سیریز کا تیسرا اسمارٹ فون ایف 19 بھی پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اوپو ایف 19 کو سری لنکا میں متعارف کرایا جارہا ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اوپو ایف 19 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون میں اوپر بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے اسمارٹ فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اوپو ایف 19 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج اوپو کے کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔ جبکہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ  بھی موجود ہے۔ ایف 19 کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے