پولنگ انتخابات

حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جو صبح 8 بجے سے شروع ہوا  اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی۔  خیال رہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حقلے میں انتخابات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر  سید ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں پولنگ پر امن طریقے سے جاری ہے ، بعض جگہ پولنگ ایجنٹ نہیں تھے، لیکن پولنگ میں تاخیر کی کوئی شکایت نہیں آئی۔ یاد رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امجد اقبال، پاکستان مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل،پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال مدمقابل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈ کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد جمع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے