پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد جمع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، انتشاری ٹولے کا سربراہ مسلسل ریاست کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے کرداروں کو کسی طور پر ملکی سیاست میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہئیے، کالعدم مذہبی گروہ سیاست نہیں کر سکتا، نو مئی کو ان کردار کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

قرارداد میں شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی اور حساس تنصیبات کو جلانے کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے