سراج الحق

عمران خان نے تبدیلی اور مدینے کی ریاست کی بات کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبدیلی اور مدینے کی ریاست کی بات کرکے عوام کے ساتھ سب سے بڑا فراڈ کیا ہے۔ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عملاً ناکام ہو گئی۔ پورے ملک کے عوام حکمرانوں سے تنگ ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عوام کے حقوق کے لیے ایک سو ایک دھرنوں کی تحریک جاری ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔ انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ انتخابات متناسب نمائندگی کے اصولوں کے تحت ہونے چاہییں۔ مختلف جمہوریتوں میں متناسب نمائندگی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، وزیراعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے کے بلند و بانگ دعوئوں کا کیا بنا؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے