کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، 24 گھنٹوں میں 150 اموات، 5480 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  17 ہزار 680 تک جا پہنچی ہے۔  سرکاری پورٹل کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 480 نئے کیسز بھی رپورٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد  8 لاکھ 15711 تک جا پہنچی ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 89838 ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3699 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 8193 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 281385 ہوگئی ہے جب کہ 4629 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 298818 ہے اور 8327 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22118 اور ہلاکتیں 233 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 116523 اور 3238 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16931 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 470 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5296 اور 106 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 74640 ہے اور اب تک 677 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے