شرجیل میمن

جی ڈی اے کا احتجاج پیرپگارا کے مریدوں کا اجتماع ہے، اسے سیاسی جلسہ نہ سمجھا جائے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کا احتجاج پیرپگارا کے مریدوں کا اجتماع ہے، اسے سیاسی جلسہ نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کو تاریخی کامیابی ملی، سندھ کے عوام نے دل کھول کر پیپلزپارٹی کی سپورٹ کی، پیپلزپارٹی نے سندھ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیے۔ جی ڈی اے کو ہر جگہ سے تاریخی شکست نصیب ہوئی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو بھی شکست ہوئی، یہ تمام جماعتیں سیلاب کے دوران غائب تھیں، پیپلز پارٹی کے لوگوں نے دن رات شہریوں کو ریسکیو کروایا۔ جی ڈی اے والے 5 سال تک گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں، ان کی اوطاقوں میں کوئی غریب جا بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی یہ عوام کے پاس پہنچ جاتے ہیں، عوام باشعور ہیں، عوام جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کون کھڑا ہے۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہترین اور مفت اسپتال بنائے ہیں، ان لوگوں نے کبھی سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ صرف جلسوں میں باتیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے