مظاہرہ

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرے سے پہلے پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں روکنے پر پولیس اور کارکنوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، آبپار چوک سے سرینا چوک تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے کارکنوں کو منتشر کیا۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کا نام لینے پر گرفتاریاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل بروز اتوار کو امریکی سفارتخانے پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں رکوا دیں۔ پولیس نے اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا۔

جماعت اسلامی کے تحت سرینگر ہائی وے پر غزہ ملین مارچ کی تیاریاں جاری تھیں کہ پولیس نے انکے خلاف کارروائی شروع کردی، موقف اپنایا کہ جماعت اسلامی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارچ کی اجازت نہیں ملی۔

تیاریوں میں مصروف رہنماؤں اور کارکنوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس پر سرینا چوک سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے