بلاول بھٹو

سلیکٹڈ حکومت کا تعلیمی بجٹ کم کردینا افسوسناک ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی پالیسیوں کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کا تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک کم کردینا افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں کہا کہ تعلیم پیپلز پارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے کیونکہ وہ اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ مستقبل ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا ہے۔ تعلیم کے بغیر ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تعلیم پر سمجھوتہ کرکے یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کرنا قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی بننے والی حکومت تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے