عطا تارڑ

پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45 تیار کرکے میڈیا پر چلائے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45 تیار کرکے میڈیا پر چلائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ باقاعدہ بیرونی طاقتوں کی مدد، منصوبہ بندی سے نتائج توڑ مروڑ کر پیش کیے گئے، پی ٹی آئی نے کے پی میں ڈیجیٹل ٹیررازم کا ایک سیل بنایا جس پر 100 ارب خرچ کیے۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جعلی فارم 45 سوشل میڈیا اور میڈیا کو فراہم کیے گئے، پی ٹی آئی کا کے پی میں سیل سوشل میڈیا پر جعلی فارم 45 پھیلا رہا تھا، کے پی میں شاباشی لے رہے ہیں، پنجاب میں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہونا تھی تو رانا ثناءاللہ، سعد رفیق، جاوید لطیف اور خرم دستگیر ہارتے کے پی کے سوا جہاں ہارے وہاں آپ سمجھتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، فارم 45 سے جو کھلواڑ کیا گیا وہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے