جب تک ملک میں اسلامی قانون نافذ نہ ہو امن نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمان

جب تک ملک میں اسلامی قانون نافذ نہ ہو امن نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری کرکے حکومت کروگے تو سینہ تان کر تمہارے سامنے آئیں گے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ناجائز حکومت کے خلاف تحریک چلانا ہے، اس ملک میں جب تک اسلام قانون نافذ نہ ہو امن قائم نہیں ہوسکتا۔

کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عزت دو، عوام کے حقوق کا تحفظ کرو، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملک میں صرف اسلام کا نعرہ لگے گا، باقی کسی کو نہیں مانتے، جب اسلامی قانون ملک میں نہ ہو، امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام محترم شہری ہیں، ووٹ چوری کی اجازت نہیں ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے، عمران کی حکومت چور دروازے سے آئی ہے، سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ قوم کی عزت و ناموس کا خیال رکھا جائے، ملک میں آئین کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے