جان اچکزئی

ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے منصوبے بنانے والی جماعت کے وزراء آج مخالفت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے جانے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات ہو رہے ہیں، جتنی بھی مخالفت ہو غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے ایشوز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کا دباؤ قابل قبول نہیں، پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ جان اچکزئی نے کہا کہ پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اقتدار سے جاتے ہوئے سبوتاژ کیا، دوبارہ اس معاہدے کو اپنی صوبائی حکومتوں کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جماعت نے ملک دشمنی کی انتہا کر دی ہے، انہیں پاکستان اور عوام کا خیال ہوتا تو کبھی ایسا مؤقف اختیار نہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے