ملک احمد خان

جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ڈونلڈ لو کے سائفر بارے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کا بانی پی ٹی آئی کے سائفر سے متعلق بیان کو جھوٹ کہنا کون سی نئی بات ہے، ہم تو یہ بات ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصا رہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، سائفر کو سیاسی رنگ دیا گیا، اتنا بڑا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ حکومت کہہ چکی ہے سائفر کا شوشہ غلط ہے، عدالت کہہ چکی، اعظم خان بھی کہہ چکا ہے، سائفر ہے کہاں؟

انہوں نے کہا کہ جیب سے جعلی خط لہرانا سب سیاسی رنگ تھا، سائفر مکمل جھوٹ تھا، انتخابی دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، انہوں نے صرف 25 پٹیشنز دائر کی ہیں، ان پٹیشنز میں جو میٹیریل سامنے آیا اسے دھاندلی نہیں بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے