اعظم نذیر

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون سی جماعت سے ہوگا یہ معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون سی جماعت سے ہوگا یہ معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے آپ کو خود اس مشکل میں ڈالا ہے، پارلیمانی لیڈر کا انتخاب پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، آرٹیکل 63 اے اور 51 پڑھیں تو زین قریشی کے پارلیمانی لیڈر بننے کی گنجائش نکل آئے گی۔ میرا شروع سے مؤقف رہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل نے دو چار نشستیں بھی جیتی ہوتیں تو پھر آزاد امیدواروں کی شمولیت پر کوئی قدغن نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ریگولر اجلاسوں میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو نہیں بلایا جاسکتا، پارلیمان کو داخلہ اور دفاع کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں جنرل باجو ہ اور جنرل فیض کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے