شہباز شریف

عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کر دیا۔ شریف نے کہا ہے کہ مجھے مخلوط حکومت کے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے آج ایک سال ہو رہا ہے، یہ بڑے چیلنجوں اور مشکلات کا وقت رہا ہے، عمران نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ بے مثال تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم اقتدار میں آئی، تقریباً تمام سیاسی قوتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر غیرمقبول حکومت کو بذریعہ ووٹ باہر نکالا، مشترکہ قومی مقصد کے لیے سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے