مریم اورنگزیب

جو عوامی خیال اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے وہ منہ پہ طمانچہ ہوتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے   پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو عوامی خیال اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے وہ منہ پہ طمانچہ ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چار سال میں ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے  ہر  شعبہ میں تباہی کی داستان چھوڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے تباہ کئے ہوئے حالات سنبھال رہے ہیں۔ آپکی تکبر، ضد، انتشار اور نفرت انگیز سیاست کے اثرات سے ملک کو پاک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کی معاشی دہشتگردی کے اثرات کے بھنور سے ملک کو نکال رہی ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان سے سوالات کئے کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ قوم کو جواب دیں، امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے