رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خبردار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جا کر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟  کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان سے سوالات کئے کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ قوم کو جواب دیں، امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے، قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ جلسوں میں ” ابسلوٹی ناٹ ” کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے “ابسلوٹی ییس” کیوں کہا؟

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے